نیوزی لینڈ: چاقو سے حملہ، 6 افراد زخمی، حملہ آور ہلاک

حملہ دہشت گردانہ حملہ تھا۔ حملہ آور سری لنکا کا شہری تھا اور 2016 سے لے کر اب تک پولیس کے زیرِ نگرانی تھا: وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن

1701801
نیوزی لینڈ: چاقو سے حملہ، 6 افراد زخمی، حملہ آور ہلاک

نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ کی ایک سُپر مارکیٹ میں 6 افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والے حملہ آور کو پولیس کی طرف سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا  گیا ہے۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن  نے حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے ہلاک کیا گیا حملہ آور سری لنکا کا شہری تھا۔ وہ اکتوبر 2011 میں نیوزی لینڈ آیا اور 2016 سے لے کر اب تک قومی سیکورٹی کی طرف سے زیرِ نگرانی تھا۔

تاہم نیوزی لینڈ کے ذرائع ابلاغ میں حملہ آور  کے دہشت گرد تنظیم داعش سے الہام لینے کا دعوی کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع  کے مطابق ہسپتال میں زیرِ علاج  6 زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔



متعللقہ خبریں