جرمنی اور بلجئیم میں شدید سیلاب سے بے شمار افراد ہلاک

اطلاع  کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ملکوں میں ہلاک ہونے والوں میں نو افراد کا تعلق معذور افراد کے لیے بنائے گئے فلاحی مرکز سے تھا جب کہ امدادی کاموں میں مصروف دو فائر فائٹرز بھی سیلاب کی نذر ہوئے ہیں

1676207
جرمنی اور بلجئیم میں شدید سیلاب  سے بے شمار افراد ہلاک

جرمنی میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات و واقعات میں 81 سے زیادہ افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہو گئے ہیں۔

جرمن ریاست نارتھ رین ویسٹفالیا کے حکام نے کم از کم 30 جب کہ جنوبی ریاست رین لینڈ پیلاٹینیٹ کے حکام نے 28 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اطلاع  کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ملکوں میں ہلاک ہونے والوں میں نو افراد کا تعلق معذور افراد کے لیے بنائے گئے فلاحی مرکز سے تھا جب کہ امدادی کاموں میں مصروف دو فائر فائٹرز بھی سیلاب کی نذر ہوئے ہیں۔

مغربی یورپ میں بدھ اور جمعرات کو حالیہ طوفان کے باعث دریا اور پانی جمع کرنے کے ذخائر بپھر گئے جو سیلاب کی وجہ بنے جس نے راتوں رات جرمنی اور بیلجیم کے کئی دیہی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جرمن ریاست نارتھ رین ویسٹفالیا کے حکام نے کم از کم 30 جب کہ جنوبی ریاست رین لینڈ پیلاٹینیٹ کے حکام نے 28 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اسی طرح بیلجیم سے آنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں مختلف واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جرمنی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو سیلابی ریلے سے متعدد سڑکوں کو نقصان پہنچا اور درجنوں مکانات بہہ گئے۔ کئی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریاست رین لینڈ پیلاٹینیٹ کا ایک گاؤں شولڈ سیلابی ریلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں متعدد گھر تباہ اور درجنوں افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔ بعض دیہات میں لکڑی یا پرانی اینٹوں سے بنے گھروں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

بدھ اور جمعرات کو حالیہ طوفان کے باعث دریا اور پانی جمع کرنے کے ذخائر بپھر گئے جو سیلاب کی وجہ بنے جس نے راتوں رات جرمنی اور بیلجیم کے کئی دیہی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جرمنی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو سیلابی ریلے سے متعدد سڑکوں کو نقصان پہنچا اور درجنوں مکانات بہہ گئے۔ کئی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو آپریشن کے لیے سینکڑوں فوجی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ شولڈ سمیت دیگر دیہات سے ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

جرمن ریاست رین لینڈ پیلاٹینینٹ کی گورنر مالو ڈریئر نے ریجنل پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے پہلے کبھی اس طرح کی تباہی نہیں دیکھی، یہ واقعی ایک تباہ کن صورتِ حال ہے جس میں کئی افراد ہلاک اور لاپتا ہو گئے ہیں اور کئی کو اب بھی خطرے کا سامنا ہے۔"



متعللقہ خبریں