ایمسڑڈم آیا صوفیا جامع مسجد پر بیئر کی بوتلوں سے حملہ

قومی نظریاتی فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے  کہ مسجد انتظامیہ اور جماعت  مسجد کے تحفظ پر خدشات رکھتی ہے

1670542
ایمسڑڈم آیا صوفیا جامع مسجد پر بیئر کی بوتلوں سے حملہ

ہالینڈ میں قومی نظریاتی فیڈریشن سے منسلک ایمسٹرڈم آیا صوفیہ جامع مسجد  کے شیشوں کو بیئر کی بوتلیں پھینکتے ہوئے توڑ دیے گئے۔

قومی نظریاتی فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے  کہ مسجد انتظامیہ اور جماعت  مسجد کے تحفظ پر خدشات رکھتی ہے۔

ملک میں بڑھنے والے نفرت آمیز بیانات اور نسل پرست حملوں پر توجہ مبذول کرانے والے اعلامیہ میں  اس قسم  کے نسل پرست حملوں کے بر خلاف  بلا کسی تفریق کے  ردعمل کا مظاہرہ کرنے اور لازمی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایمسٹرڈم آیا صوفیا مسجد پر دسمبر 2020 میں بھی حملہ کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں