اٹلی: غیر قانونی نقل مکانوں کی کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

جزیرہ لامپیے دوسا کے کھُلے سمندر میں غیر قانونی نقل مکانوں کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں7 افراد ہلاک ہو گئے

1667444
اٹلی: غیر قانونی نقل مکانوں کی کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

اٹلی کے جنوبی جزیرے لامپیے دوسا کے کھُلے سمندر میں غیر قانونی نقل مکانوں کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق بحیرہ روم میں اٹلی کے بّرِ اعظم افریقہ سے قریبی ترین زمینی ٹکڑے لامپے دوسا کے کھُلے سمدر میں آج صبح کے وقت نقل مکانوں کا ایک اور المیہ پیش آیا۔

اے این ایس اے ایجنسی کے مطابق لامپے دوسا  سے ۵ میل مسافت پر کھُلے سمندر میں ڈوبنے والی کشتی میں ایک حاملہ عورت سمیت 7 مہاجرین ہلاک ہو گئے ہیں۔

اٹلی کی کوسٹل سکیورٹی ٹیموں نے  48 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے ۔ 9 افراد لاپتہ ہیں۔

بچائے جانے والے مہاجرین اور 7 مہاجرین کی لاشوں  کو لامپے دوسا  پہنچا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موسمِ گرما میں جزیرے میں غیر قانونی نقل مکانوں کی آمد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شمالی افریقہ سے جزیرے پر آنے والی نقل مکانوں کی تعداد 660 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں