افغانستان میں مشن مکمل،جرمن فوج وطن واپس آ گئی

واضح رہے کہ جرمنی کے افغانستان میں مسلح مشن میں گزشتہ سال تک تقریباﹰ پندرہ ارب ڈالر خرچ ہوئے جبکہ اس مشن کے دوران 59 جرمن فوجیوں کی ہلاکت بھی ہوئی

1667207
افغانستان میں مشن مکمل،جرمن فوج وطن واپس آ گئی

افغانستان میں تعینات جرمن افواج کا تقریبا بیس سالوں پر محیط مشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

جرمنی نے گزشتہ روز نیٹو مشن میں شریک اپنے 570 فوجیوں کا اپنا آخری دستہ بھی واپس بلا لیا۔

اس آخری دستے میں جرمن خصوصی دستوں کے وہ ارکان بھی شامل تھے جنہیں انخلاء کے دوران کیمپ کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

جرمن وزیر دفاع آنے گریٹ کرامپ کارین باور نے اس بارے میں کہا کہ جرمن دستوں کی واپسی کے ساتھ ایک تاریخی باب اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ جرمنی کے افغانستان میں مسلح مشن میں گزشتہ سال تک تقریباﹰ پندرہ ارب ڈالر خرچ ہوئے جبکہ اس مشن کے دوران 59 جرمن فوجیوں کی ہلاکت بھی ہوئی۔



متعللقہ خبریں