برطانیہ کے وزیر دفاع اور 6 فوجی حکام نے خود کو قرنطینہ میں لے لیا

برطانیہ کے وزیر دفاع بین والس اور 6 اعلیٰ سطحی فوجی حکام نے مسلح افواج کے سربراہ نِک کارٹر کے ساتھ رابطے کی وجہ سے خود کو قرنطینہ میں لے لیا

1666117
برطانیہ کے وزیر دفاع اور 6 فوجی حکام نے خود کو قرنطینہ میں لے لیا

برطانیہ کے وزیر دفاع بین والس اور 6 اعلیٰ سطحی فوجی حکام نے مسلح افواج کے سربراہ نِک کارٹر کے ساتھ رابطے کی وجہ سے خود کو قرنطینہ میں لے لیا ہے۔

برطانیہ وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق والیس اور اعلیٰ سطحی فوجی حکام نے 24 جون کو آکسفورڈ میں واقع دفاعی اکیڈمی میں منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں شریک مسلح افواج کے سربراہ نِک کارٹر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد والیس اور دیگر6 فوجی حکام کو قومی ہیلتھ سروسز  کے ٹیسٹ اینڈ کنٹرول سسٹم کی طرف سے خود کو قرنطینہ میں لینے کے بارے میں متنبہ کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق والیس اور دیگر فوجی حکام 10 دن تک قرنطینہ میں رہین گے اور اس دوران اپنا کام آن لائن کریں گے۔


ٹیگز: #قرنطینہ

متعللقہ خبریں