یورپی کونسل ترکی کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کرے گی

یورپی یونین کمیشن ترکی، اردن، لبنان اور خطے کے دیگر ممالک   میں شامی مہاجرین  اور میزبان  معاشروں کو مالی اعانت کے دوام کے لیے سرکاری طور پر تجویز  کو بلا تاخیری پیش کرے

1664563
یورپی کونسل ترکی کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کرے گی

یورپی یونین  نے ترکی کے ساتھ اعلی سطحی ڈائیلاگ کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی یونین سربراہی اجلاس جاری ہے  تو ترکی سے متعلق مذاکرات  کی تکمیل کے بعد  نتائجی اعلامیہ سے متعلق حصے کو رائے عامہ کے سامنے آشکار کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ   یورپی سربراہان نے نقل مکانی ، شعبہ طب، موسمی  معاملات، انسداد دہشت گردی اور علاقائی مسائل  کی طرح کے دو طرفہ مفادات پر مبنی معاملات میں ترکی کے ساتھ اعلی سطحی ڈائیلاگ کی تیاری کو مد ِ نظر رکھنے   کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

 یورپی یونین سربراہان کی جانب سے ترکی کے ساتھ کسٹم یونین   معاہدے کی تجدید سے متعلق  اختیارات  دینے کی خاطر تیکنیکی امور  کو شروع  کیے جانے  کا بھی حوالہ دیا گیا ہے اور  واضح کیا گیا ہے کہ یورپی یونین کونسل ، یورپی یونین کمیشن کو ترکی، اردن، لبنان اور خطے کے دیگر ممالک   میں شامی مہاجرین  اور میزبان  معاشروں کو مالی اعانت کے دوام کے لیے سرکاری طور پر تجویز  کو بلا تاخیری کے  پیش کرنے کی اپیل   کرتی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی کونسل ،علاقائی امن و استحکام میں ترکی اور یورپی یونین کے مشترکہ مفادات کی روشنی میں ترکی اور تمام تر اداکاروں  سے حل کے لیے مثبت خدمات فراہم کرنے کی  توقع کرتی ہے۔



 



متعللقہ خبریں