ہمیں ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ ایجنڈے کو تیزی سے عملی جامہ پہنانا چاہیے: مرکل

بحیثیت یورپی یونین مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ہمیں ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ ایجنڈے کو فوری طور پر عملی جامہ پہنانا چاہیے: چانسلر اینگیلا مرکل

1663960
ہمیں ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ ایجنڈے کو تیزی سے عملی جامہ پہنانا چاہیے: مرکل

جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے کہا ہے کہ بحیثیت  یورپی یونین مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعاون میں فروغ کے لئے ہمیں  ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ ایجنڈے کو تیزی سے عملی جامہ پہنانا چاہیے۔

یورپی یونین سربراہی اجلاس سے قبل وفاقی اسمبلی سے خطاب میں مرکل نے یورپی یونین کونسل اور کمیشن  سے ہجرت کے موضوع پر کلیدی ممالک کے ساتھ اشتراک قائم کرنے کے لئے ضروری  اقدامات کے بارے میں تجاویز پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکل نے کہا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ ہم یورپی یونین کمیشن اور یورپی یونین سے یہ توقع بھی رکھتے ہیں وہ ترکی کے ساتھ طے شدہ مہاجر سمجھوتے کے ساتھ مالی تعاون کے دوام کے لئے ٹھوس تجویز پیش کرے۔

ترکی میں 3.7 ملین رجسٹرڈ شامی مہاجرین کی یاد دہانی کرواتے ہوئے مرکل نے کہا ہے کہ "یہ بات واضح ہے کہ موجودہ اور مستقبل کے مہاجر مسائل کو ہم صرف اور صرف ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ کے ذریعے ہی حل کر سکتے ہیں۔

چانسلر اینگیلا مرکل نے کہا ہے کہ ماہِ مارچ میں طے شدہ اتفاق رائے کی رُو سے بحیثیت یورپی یونین ہمیں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ ایجنڈے کو فوری طور پر عملی جامہ پہنانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں