یورپی یونین نے روس پر اقتصادی پابندیو ں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی

یورپی یونین کونسل  نے اعلان کیا ہے کہ روس پر عائد پابندیوں کو مذکورہ معاملے میں کوئی تبدیلی نہ آنے    کے جواز میں 23 جون 2022 تک بڑھا دیا گیا

1662014
یورپی یونین  نے روس پر اقتصادی پابندیو ں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی

یورپی یونین نے ، کریمیا اور سیواس توپول  کے غیر قانونی الحاق کے باعث  روس پر عائد کردہ پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کا   فیصلہ کیا ہے۔

یورپی یونین کونسل  نے اعلان کیا ہے کہ روس پر عائد پابندیوں کو مذکورہ معاملے میں کوئی تبدیلی نہ آنے    کے جواز میں 23 جون 2022 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کی  رو سے توسیع کردہ پابندیوں کے  ما تحت یورپی یونین کے شہری اور فرمیں کریمیا اور سواستوپول علاقوں کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں نہیں کر سکیں گی۔

یورپی فرمیں  مذکورہ علاقوں کے ساتھ  تجارتی کاروائیوں سے قاصر  ہیں ، خاصکر قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے خدمات فراہم کرنے کی ممانعت ہے علاوہ ازیں  ٹیلی کیمیونیکشن  اور توانائی کے شعبے میں استعمال کی  جانے والی بعض  مصنوعا ت  کی برآمدات پر بھی پابندی عائد ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں