فرانس نے لاک ڈاؤن اور ماسک کی مجبوری کے خاتمے کا اعلان کر دیا

فرانس میں پچھلے 7 دنوں میں روزانہ کی اوسط تعداد کم ہوکر 3 ہزار 200  کیسسز ہو  گئی

1659343
فرانس نے لاک ڈاؤن اور ماسک کی مجبوری کے خاتمے کا اعلان کر دیا

فرانس میں کورونا کیسسز میں کمی کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ بعض حالات کے علاوہ  کھلے علاقوں میں ماسک کی ضرورت کو کل تک ختم کردیا جائے گا، اور20 جون سے  رات کا لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا۔

وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نے  کابینہ کے  اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ پچھلے 7 دنوں میں روزانہ کی اوسط تعداد کم ہوکر 3 ہزار 200  کیسسز ہو  گئی ہے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ فرانس کے کسی بھی خطے میں وبا کے بارے میں کوئی خدشہ موجود نہ ہونے کا ذکر کرنے والے کاسٹیکس نے یاد دہانی کرائی  کہ آج تک 30 ملین سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

ہجوم، اسٹیڈیمز اور بازاروں کے علاوہ کے کھلے مقامات پر ماسک کی مجبوری کل سے ختم ہو جائیگی اور  بند مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

لاک ڈاؤن پر عمل درآمد 30 جون سے قبل ہی 20 جون سے ختم کر دیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں