فلسطین ۔ اسرائیل تنازعے کے حل کے بغیر خطے میں دیر پا امن کا قیام نا ممکن ہے، صدرِ روس

مسئلہ  فلسطین  سے متعلق معاملات  کو عالمی سیاست کے پس پردہ رکھنا یا پھر ایک جانب   پھینک دینا ایک غلط امر ہو گا

1652172
فلسطین ۔ اسرائیل تنازعے کے حل کے بغیر خطے میں دیر پا امن کا قیام نا ممکن ہے، صدرِ روس

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہے۔

پوتن نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک  فورم میں انادولو ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور چیف ایڈیٹر یوسف اوزحان کے سوال کہ روس، فلسطین اور اسرائیل کے مابین تنازعہ کے حل میں کس طریقے سے  اپنا کردار ادا کرسکتا ہے؟  کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ’’موجودہ تمام تر معاملات پر بحث کرنے کے لیے کثیر الجہتی ایک پلیٹ فارم کی تشکیل  اور باہمی تعاون کی ضرورت در پیش ہے۔  عالمی پلیٹ فارم کی خصوصی دلچسپی کے حامل  بعض معاملات پائے جاتے ہیں۔ اسوقت اسرائیل۔ فلسطین تنازعے کے  عدم حل تک   خطے میں پائدار  امن کا قیام  ممکن دکھائی نہیں دیتا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ فلسطین کے اندر تنازعات  کا خاتمہ  بھی ایک اہم عنصر تشکیل دیتا ہے، اسرائیلی بستیوں کا معاملہ  بھی اس میں نمایاں ہے  تا ہم  جمع ہونے والے کئی دیگر مسائل بھی موجود ہیں۔  ان تمام تر عوامل پر بڑی توجہ سے کام لینا ہوگا،  اس معاملے کی حساسیت اور دنیا بھر کے لیے اہمیت  کو مد نظر رکھنے سے مسئلہ  فلسطین  سے متعلق معاملات  کو عالمی سیاست کے پس پردہ رکھنا یا پھر ایک جانب   پھینک دینا ایک غلط امر ہو گا۔

یہا ں  پر دو مملکتی حل کی ضرورت پر زور دینے والے روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں پائدار اور طویل  المدت امن کے ماحول  کے قیام کو بالائے  طاق رکھنا لازم و ملزوم ہے۔



متعللقہ خبریں