انگلینڈ: وزیر اعظم بورس جانسن نے خاموشی سے شادی کر لی

انگلینڈ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ویسٹ منسٹر کتھیڈرل میں منعقدہ خفیہ تقریب میں اپنی منگیتر کیری سائمنڈ کے ساتھ شادی کر لی

1648228
انگلینڈ: وزیر اعظم بورس جانسن نے خاموشی سے شادی کر لی

انگلینڈ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ویسٹ منسٹر کتھیڈرل میں منعقدہ خفیہ تقریب میں اپنی منگیتر کیری سائمنڈ کے ساتھ شادی کر لی۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی خبر کے مطابق 56 سالہ وزیر اعظم جانسن نے ویسٹ منسٹر کتھیڈرل میں اہلِ خانہ اور دوست احباب  پر مشتمل 30 افراد کی شرکت سے منعقدہ تقریب میں   33سالہ منگیتر سائمنڈز کے ساتھ شادی کر لی ہے۔

وزارت اعظمیٰ آفس  10 نمبر نے موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

شمالی آئرلینڈ کی علاقائی حکومت کی وزیر اعظم اور ڈیموکریٹک یونین پارٹی کی چئیر مین آرلین فاسٹر  نے ٹویٹر سے جانسن اور سائمنڈز کو شادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ جوڑے نےدسمبر 2019  میں منگنی کی اور ان کا وِلفرڈ لاری نکولس جانسن  نامی ایک بچہ بھی ہے۔

سن 2018 میں ختم ہونے والے ایک ازدواج سے 4اور غیر مشروع تعلق سے ایک بچے سمیت، وزیر اعظم جانسن کی پانچ اولادیں پہلے سے موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں