حماس کے بغیر فائر بندی ممکن نہیں : مرکل

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فائر بندی کے لئے حماس کے ساتھ بلواسطہ مذاکرات کی ضرورت ہے: چانسلر اینگیلا مرکل

1642746
حماس کے بغیر فائر بندی ممکن نہیں : مرکل

جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فائر بندی کے لئے حماس کے ساتھ بلواسطہ مذاکرات کی ضرورت ہے۔

مرکل نے WDR یورپ فورم کے لئے جاری کردہ بیان میں اسرائیل کے فلسطین پر حملوں اور کشیدگی میں اضافے کا جائزہ لیا۔

اس سوال کے جواب میں کہ "افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے گئے ہیں، کیا آپ حماس کے ساتھ بھی کسی شکل میں مذاکرات کی حمایت کریں گی؟" مرکل نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ بلواسطہ روابط ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مصر اور دیگر عرب ممالک حماس کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ حماس کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ کئے بغیر مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔براہِ راست رابطے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یقیناً ایک خاص سطح پر حماس کو مذاکرات میں شامل کرنا ضروری ہے کیونکہ حماس کے بغیر فائر بندی نہیں ہو سکتی"۔

مرکل نے کہا ہے کہ حماس اسرائیلی حملوں کے جواب  میں حملے کرنے کا دعوی کر رہا ہے جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ "خود حفاظتی" کا  حق استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے جرمنی میں صیہونیت دشمنی کے واقعات کی بھی سخت مذمت کی اور کہا ہے کہ "اسے اسرائیل کی حکومتی پالیسی پر تنقید کے موضوع سے الگ رکھا جانا چاہیے۔اس پہلو کو بیان کیا جانا چاہیے۔ اسرائیل میں بھی اور ہمارے یہاں بھی بیان کیا جانا چاہیے"۔

چانسلر اینگیلا مرکل نے کہا ہے کہ میں نے خود  بھی اسرائیل کی رہائشی پالیسی پر تنقید کی ہے لیکن میں یہودی عبادت گاہوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرنے، پرچم جلانے اور صیہونیت کی قطعی  مخالفت  کے مقابل تحمل کا مظاہرہ نہیں کروں گی۔



متعللقہ خبریں