انگلینڈ: صادق خان دوسری دفعہ لندن کے مئیر منتخب ہو گئے

لندن میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کے مسلمان امیدوار صادق خان دوسری دفعہ بلدیہ مئیر منتخب ہو گئے ہیں

1636817
انگلینڈ: صادق خان دوسری دفعہ لندن کے مئیر منتخب ہو گئے

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کے مسلمان امیدوار صادق خان دوسری دفعہ بلدیہ مئیر منتخب  ہو گئے ہیں۔

لندن میں تقریباً  6 ملین ووٹروں نے6 مئی کو ، بلدیہ مئیر اور بلدیاتی اسمبلی کے اراکین کے انتخاب کے لئے، ووٹ کا استعمال کیا۔

انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق لیبر پارٹی  اور حزب اقتدار کنزرویٹو پارٹی کے امیدواروں کے درمیان انتخابی دوڑ  میں 12 لاکھ 6 ہزار 34 ووٹوں کے ساتھ لیبر پارٹی کے امیدوارصادق خان فاتح قرار پائے ہیں۔

خان کے بنیادی حریف کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار شاون بیلے 9 لاکھ 77 ہزار 601 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔

اس طرح صادق خان 2016 کی کامیابی کے بعد دوسری دفعہ 5 سال کے لئے لندن کے مئیر منتخب ہو گئے ہیں۔

صادق خان پاکستانی نقل مکان کنبے  کے بیٹے  ہیں جو 1970 میں لندن میں پیدا ہوئے ۔ کامیابی کے بعد جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ، کورونا وائرس کے تاریک دنوں کے بعد لندن میں زیادہ روشن دور کی تعمیر کے لئے کام کریں گے۔



متعللقہ خبریں