جنیوا میں قبرص غیر سرکاری سربراہی کانفرس شروع

ترک وزیر خارجہ: ہم نے جنیوا میں قبرصی ترک فیرق کی حاکمیت ور مساوات پر مبنی بین الاقوامی حیثیت  کے  نقطہ نظر اور اس سے متعلق تجویز کی بھر پور حمایت کی ہے

1630120
جنیوا میں قبرص غیر سرکاری سربراہی کانفرس شروع

قبرص سے متعلق اقوام متحدہ کی سربراہی میں، غیر سرکاری 5 + 1 کانفرنس اپنے دوسرے روز بھی جزیرہ قبرص کے فریقین  اور ضامن ممالک ترکی ، یونان اور برطانیہ کی شراکت کے ساتھ جاری ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کی صدارت میں کانفرس کی پہلی نشست آج دوپہر شروع ہوئی۔

گوٹیرس نے اجلاس کی افتتاحی تقریر کرنے کے بعد، قبرصی یونانی رہنما نیکوس اناستاسیادس، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، یونانی وزیر خارجہ نیکوس دیندیاس اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

وقفے کے بعد، گوٹیرس دن کے دوسرے سیشن میں وزیر چاوش اولو اوردیگر وفود کے سربراہان سے دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔

بند کمرے میں ہونے والے یہ مذاکرات اقوام متحدہ کے جنیوا مرکز میں سر انجام پا رہے ہیں۔

یہ کانفرس کل اپنے انجام کو پہنچے گی۔

اس حوالے سے ترک وزیر نے اپنی ٹویٹ میں  اس مسئلے کے عدم حل کی وجوہات کو زیر لب لاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے جنیوا میں قبرصی ترک فیرق کی حاکمیت ور مساوات پر مبنی بین الاقوامی حیثیت  کے  نقطہ نظر اور اس سے متعلق تجویز کی بھر پور حمایت کی ہے۔  جزیرے میں منصفانہ، پائدار اور قابل  دوام حل صرف اور صرف  جزیرے کے حقائق کی بنیادوں پر  ہی ممکن بن سکتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں