بحیرہ روم 100 غیر قانونی مہاجرین کو ہڑپ کر گیا

طرابلس کے شمال مشرقی علاقے میں ایک بوٹ کے ٹکڑوں کا تعین ہوا جس پر  پر 130 افراد سوار تھے

1626876
بحیرہ روم 100 غیر قانونی مہاجرین کو ہڑپ کر گیا

بحیرہ روم میں  ربٹر کی بوٹ  کے غرقاب ہونے سے ابتدائی معلومات کے مطابق ایک 100 غیر قانونی مہاجرین  ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی  نقل مکانی تنظیم کہ جس کا مرکزی دفتر جنیوا میں  ہے نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وسطی بحیرہ روم میں  پیش آنے والے حادثے میں کم ازکم ایک سو افراد کے جان بحق ہونے کے حوالے سے رپورٹیں موجود ہیں۔

بحیرہ روم میں امدادی کاروائیوں میں  حصہ لینے والے فرانسیسی شہری تنظیم  ایس او ایس نے جائے وقوعہ پر اپنے بیان  میں کہا ہے کہ آج  گھنٹوں بھر تک جاری رہنے والی تلاش کے بعد وہی ہوا جس کا ہمیں ڈ ر تھا۔  طرابلس کے شمال مشرقی علاقے میں ایک بوٹ کے ٹکڑوں کا تعین ہوا۔ مذکورہ بوٹ  پر 130 افراد سوار تھے اور  بروز بدھ اس سے مشکلات سے دو چار ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی تھی۔

ایس او ایس کے وائکنگ  بحری جہاز کے جائے وقوعہ کو پہنچنے کے بعد  وہاں پر کم ازکم 10 مسافروں کا تعین کیا ہے  تو کسی بھی مسافر کے با حیات ہونے کے اشارے نہ ملنے کی اطلاع دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں