برطانوی وزیراعظم نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا

واضح رہے کہ جانسن کو بھارت کا یہ ایک روزہ دورہ چھبیس اپریل کو کرنا تھا،اس سے قبل جنوری میں بھی برطانوی وزیر اعظم نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا تھا

1624234
برطانوی وزیراعظم نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی بحرانی صورت حال کے باعث بھارت کا اپنا آئندہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

 برطانوی پریس کے مطابق،جانسن کے اس دورے کو بریگزٹ کے بعد برطانیہ کی ایک تجارتی مہم کے حصے کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ جانسن کو بھارت کا یہ ایک روزہ دورہ چھبیس اپریل کو کرنا تھا،اس سے قبل جنوری میں بھی برطانوی وزیر اعظم نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا تھا۔

سال رواں کے دوران اس دوسرے طے شدہ دورے کی منسوخی کا اعلان نئی دہلی اور لندن کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں آج  روز کیا گیا۔



متعللقہ خبریں