پابندیوں کے باوجود وزرا اورممبران پارلیمان ریستورانوں میں کھانا کھاتے پکڑے گئے ہیں:فرانسیسی ٹی وی

فرانسیسی ٹی وی چینل ایم 6 کے مطابق، بعض ممبران پارلیمان اور وزرا نے پیرس کے خفیہ طور پر کھلے اعلی ریستورانوں میں کورونا کی پروا کیےبغیر پابندیاں توڑیں اور وہاں کھانا کھایا

1614836
پابندیوں کے باوجود وزرا اورممبران پارلیمان ریستورانوں میں کھانا کھاتے پکڑے گئے ہیں:فرانسیسی ٹی وی

فرانس کےبعض سیاست دانوں اور ممبران پارلیمان نے  پابندی کےباوجود چوری چھپے اعلی ریستورانوں میں کھانا کھایاہے۔

فرانسیسی ٹی وی چینل ایم 6 کے مطابق، بعض ممبران پارلیمان اور وزرا نے پیرس کے خفیہ طور پر کھلے اعلی ریستورانوں میں کورونا کی پروا کیےبغیر پابندیاں توڑیں اور وہاں کھانا کھایا۔

ٹی وی چینل نے خفیہ کیمروں کی بدولت  بعض مناظر فلمبند کیے ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ ان ریستورانوں میں بیرے اور دیگر عملہ بلا ماسک خدمات بھی دے رہا ہے حتی ایک شخص نے بتایا کہ اس ہفتے کے دوران  اعلی ریستورانوں میں بعض ارکان پارلیمان اور  چند وزرا نے بھی  پابندیوں کے باوجود کھانا کھایا ہے۔

پولیس نے ان دعووں سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں