برطانیہ: احتجاجی مظاہرے، بیسیوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا

لندن میں، پولیس کے لئے مظاہرین کے خلاف زیادہ اختیارات کے حامل، قانونی بِل کے خلاف احتجاجی مظاہرے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، بیسیوں مظاہرین زیرِ حراست

1614324
برطانیہ: احتجاجی مظاہرے، بیسیوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں، پولیس کے لئے مظاہرین کے خلاف زیادہ اختیارات کے حامل، قانونی بِل کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

اطلاع کے مطابق پولیس کے لئے مظاہرین کے خلاف زیادہ اختیارات پر مبنی قانونی بِل کے خلاف  ہزاروں مظاہرین ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے اور پارلیمنٹ کی طرف مارچ کی۔

مظاہرین نے قانونی بِل کی واپسی کا مطالبہ کیا، انہوں نے " پولیس کے لئے زیادہ اختیارات  سے انکار"، " ہمارے حقوق کی حفاظت کریں"اور "ہم خاموش نہیں رہیں گے" کے نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔

پارلیمنٹ اسکوائر میں تقریروں کے دوران مظاہرین کے ایک گروپ نے راستے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور ایک ٹرک کو گزرنے سے روک دیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرے میں مداخلت کی۔

جھڑپ میں مظاہرین نے مختلف چیزیں پولیس پر پھینکیں، ایک طویل ہاتھا پائی کے بعد ٹرک کو گزرنے  کا راستہ دیا گیا اور پولیس نے بعض مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

بعد ازاں تقریباً 300 مظاہرین نے ٹرافالگر اسکوائر کی طرف مارچ کی اور راستے کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا۔

پولیس نے ایک دفعہ پھر مداخلت کی اور بیسیوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کی حفاظتی دیوار کو توڑ کر مارچ کرنے والے بعض مظاہرین نے کوڑے دانوں کو راستے میں پھینک کر ٹریفک کے لئے رکاوٹیں پیدا کیں۔

پولیس کی طرف سے ایک دفعہ پھر مداخلت کا سامنا کرنے کے بعد مظاہرین کے ایک بڑی اکثریت بغلی گلیوں کے راستے فرار ہو گئی۔

پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام 8 بج کر 45 منٹ پر 26 افراد کو حراست میں لیا گیا اور اس تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

بیان کے مطابق مظاہرے میں 10 پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں