"جوہری مذاکرات"یورپی یونین آج ایرانی حکام کے ساتھ رابطہ کرے گی

یورپی یونین کے خارجہ امور کے نمائندے جوزف بوریل کے مطابق ،اس کانفرنس کے دوران جوہری معاہدے میں امریکہ کی ممکنہ واپسی اور تمام فریقین کی طرف سے معاہدے پر مکمل اور مؤثر عمل درآمد پر بات چیت کی جائے گی

1613434
"جوہری مذاکرات"یورپی یونین آج ایرانی حکام کے ساتھ رابطہ کرے گی

یورپی یونین کمیشن آج  ایک ویڈیو کانفرنس میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں امریکہ کی واپسی پر غور کر رہا ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے نمائندے جوزف بوریل کے مطابق ،اس کانفرنس کے دوران جوہری معاہدے میں امریکہ کی ممکنہ واپسی اور تمام فریقین کی طرف سے معاہدے پر مکمل اور مؤثر عمل درآمد پر بات چیت کی جائے گی

 ان مذاکرات میں مشترکہ جامع منصوبہ بندی (جے سی پی او اے) معاہدے میں شامل برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس جیسے ممالک بھی شامل ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ  یہ پیش رفت واضح طور پر ایک مثبت قدم ہے۔

پرائس کا مزید کہنا تھا کہ اگر تہران جے سی پی او اے کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل کرے تو واشنگٹن بھی اس کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر براہ راست بات چيت کے لیے ملاقات پر ابھی اتفاق کرنا باقی ہے اور فریقین فی الحال یورپی یونین کے ذریعے رابطے میں ہیں۔

متعللقہ خبریں