فرانس:صدر نے ملک بھرکوبند کرنے کا فیصلہ کر لیا

فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے ملک میں کورونا وائرس کے واقعات میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر تین اپریل سے ملک میں تیسری بار لاک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے

1613049
فرانس:صدر نے ملک بھرکوبند کرنے کا فیصلہ کر لیا

فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے ملک میں کورونا وائرس کے واقعات میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر تین اپریل سے ملک میں تیسری بار لاک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

قوم سے اپنے خطاب میں صدر ماکروں نے کہا کہ برطانیہ سے ابھرنے والی وائرس کی نئی قسم وبا کے اندر ایک وبا تخلیق کر رہی ہے، جو کہیں زیادہ مہلک اور خطرناک ہے۔

نئی پابندیاں کم از کم تین ہفتے تک لاگو رہیں گی۔ حکام کو تشویش ہے کہ اگر واقعات پر قابو نہ پایا گیا تو بہت جلد ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ جائےگی



متعللقہ خبریں