میں ایسٹرازینیکا ویکسین لگواوں گی: جرمن چانسلر

جرمنی نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چانسلر مرکل نے بھی اس ویکسین کو لگوانے کا عندیہ دیا ہے

1612166
میں ایسٹرازینیکا ویکسین لگواوں گی: جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انگیلا مرکل ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین لگوانے کے لیے تیار ہیں۔

اس حوالے سے جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا کہ جب میری باری آئے گی تو میں ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین لگواؤں گی۔

جرمنی نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب اسپین نے 65 سال سے زائد افراد میں ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  65 سال سے زائد عمر افراد کو جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین لگائی جائے گی جبکہ 55 سے 65 سال کی عمر کے افراد کے لیے ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین استعمال ہوگی۔
 واضح رہے کہ آئرلینڈ نے امریکی، فرانس اور جرمنی سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں