کینیڈا: چاقو سے حملہ، ایک شخص ہلاک 6 زخمی

وینکوور میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے

1609903
کینیڈا: چاقو سے حملہ، ایک شخص ہلاک 6 زخمی

کینیڈا کے شہر وینکوور میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق وینکوور میں خرید و فروخت کے ایک مصروف علاقے میں لائبریری کے سامنے  چاقو سے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس دوران وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نےبھی  ٹویٹر سے جاری کردہ پیغام میں زخمیوں کے لئے فوری صحتیابی کی تمنا کا اظہار کیاہے۔



متعللقہ خبریں