ترکی ایک اہم اتحادی ملک ہے، اس کے ساتھ تعاون لازمی ہے، صدر ماکرون

یورپی یونین کے ممالک کو ترکی کی جانب سے اپنی سرحدیں کھولنے کی صورت میں 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کرنی پڑے گی

1607578
ترکی ایک اہم اتحادی ملک ہے، اس کے ساتھ تعاون لازمی ہے، صدر ماکرون

صدر فرانس امینول ماکرون نے ترکی کے نقل مکانی کے معاملے میں ایک اہم اتحادی ملک ہونے کی توضیح کرتے ہوئے یورپی یونین کے ممالک سے ترکی کے ہمراہ مزید کام کرنے کی اپیل کی۔

فرانسیسی ٹی وی چینل فرانس فائیو سے انٹرویو کے دوران ماکرون نے خبردار کرتے ہوئے کہا یورپی یونین کے ممالک کو ترکی کی جانب سے اپنی سرحدیں کھولنے کی صورت میں 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کرنی پڑے گی۔ غیر قانونی نقل مکانی کے معاملے میں ترکی کے اہم اتحادی ملک ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نیٹو کے اہم اتحاد  رکن اور اہم تجارتی شراکت دار ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ لازمی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں