جرمنی ٹرانس اٹلانٹک اتحاد میں مزید شراکت داری کے لیے تیار ہے، انگیلا مرکل

اسوقت کرنے کو بہت کچھ باقی ہے،  جرمنی ٹرانس اٹلانٹک  شراکت داری کے معاملے میں ایک  نیا صفحہ کھولنے کے لیے تیار ہے

1587280
جرمنی ٹرانس اٹلانٹک اتحاد میں مزید شراکت داری کے لیے تیار ہے، انگیلا مرکل

جرمن چانسلر  انگیلا مرکل کا کہنا ہے کہ ان کا ملک متحدہ امریکہ کے ساتھ ٹرانس اٹلانٹک شراکت داری میں ایک نئے باب کی داغ بیل ڈالنے کے لیے تیار ہے۔

چانسلر مرکل  نے میونخ  سیکیورٹی کانفرس کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ ہم بین الامملکتی مزید شراکت داری کے مؤقف کو فروغ  دینے کے خواہاں ہیں،  ہمیشہ مفادات میں مساوات نہیں ہوتی، اس معاملے میں مجھے کسی قسم کا کوئی مغالطہ نہیں،  ہمیں تضادات  کے معاملے پر کھل کر بات کرنی چاہیے۔

حالیہ چند برسوں سے امریکہ کے ساتھ نظریاتی اختلافات پائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے مرکل نے کہا کہ ’’اسوقت کرنے کو بہت کچھ باقی ہے،  جرمنی ٹرانس اٹلانٹک  شراکت داری کے معاملے میں ایک  نیا صفحہ کھولنے کے لیے تیار ہے۔

یوکیرین کی زمینی سالمیت کے معاملے میں  حالیہ برسوں میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کی توضیح کرنے والی مرکل نے روس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے  کہا کہ روس، یورپی یونین  کے رکن ممالک کے درمیان دوغلے تنازعات  کا موجب بن رہا ہے،  اس بنا پر ایک مشترکہ ٹرانس اٹلانٹک معاملہ روس سے متعلق ایجنڈے کا تعین کرنے کے لیے اہم ہے۔  

انہوں نے مزید بتایا کہ  جرمن فوج گزشتہ 18 برسوں سے افغانستان میں فرائض ادا کر رہی ہے،  اس مشن کی کامیابی کی صورت میں ہماری فوجیں اس ملک میں مزید طویل مدت تک قیام کر سکتی ہیں۔

اپنے خطاب میں چین کے معاملے کو بھی چھیڑنے والی جرمن لیڈر نے   چین کے عالمی سطح پر اثرِ رسوخ قائم کرنے  کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹرانس اٹلانٹک  میثاق اور عالمی ڈیموکریسی کے طور پر ہمیں  اس پیش رفت کا  جواب دینا ہو گا۔



متعللقہ خبریں