فرانس: سخت سردی کے باوجود ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری

مظاہرین نے سکیورٹی قانونی بِل اور صدر امانوئیل ماکرون کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور شخصی آزادیوں کے خلاف خطرہ ہونے کی وجہ سے بِل کی منسوخی کا مطالبہ کیا

1565107
فرانس: سخت سردی کے باوجود ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری

فرانس میں سکیورٹی قانونی بِل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کل بھی جاری رہے۔

انتہائی سرد اور برفانی موسم کے باوجود دارالحکومت پیرس سمیت رینز، غوئن، نانٹس اور لیون میں مظاہرین نے سکیورٹی قانونی بِل اور صدر امانوئیل ماکرون کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیااور شخصی آزادیوں کے خلاف خطرہ ہونے کی وجہ سے بِل کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ بِل اسمبلی کی منظوری کے بعد سینٹ میں پیش کیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز کے ویڈیو مناظر سوشل میڈیا سے شئیر کرنے والوں کے لئے ایک سال سزائے قید اور 45 ہزار یورو  جرمانے پر مبنی ہے۔

عوامی ردعم کی وجہ سے بِل کی 24 ویں شق میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم مظاہرین قانونی بِل کی مکمل منسوخی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں