صدرِفرانس کا ترک صدر کو نیک خواہشات پر مبنی خط

ماکرون کے کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے ایام میں صدر ایردوان کی جانب سے 19 دسمبر کو روانہ کردہ ’’اظہارِ ہمدردی ‘‘ خط کے جواب میں یہ خط لکھا ہے

1564859
صدرِفرانس کا ترک صدر کو نیک خواہشات پر مبنی خط

صدرِ فرانس امینول ماکرون نے صدر رجب طیب ایردوان کو ایک خط روانہ کرتے ہوئے سال 2021 میں یورپ میں استحکام میں ترکی کی خدمات کی توقع رکھنے کرنے کا کہا ہے۔

لے اوپینئین کی ایک خصوصی خبر کے مطابق ماکرون نے   ماکرون کے کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے ایام میں صدر ایردوان کی جانب سے 19 دسمبر کو روانہ کردہ ’’اظہارِ ہمدردی ‘‘ خط کے جواب میں یہ خط لکھا ہے۔

اپنے خط کی معزز ایردوان  لکھتے ہوئے  تمہید باندھنے والے صدر ِ فرانس نے  ترک عوام اور ترک صدر کے لیے نیک خواہشات کا  اظہار کیا ہے۔

کووڈ۔19 وبا کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی ضرورت  کے معاملے میں ایردوان سے اتفاق کرنے کا ذکر کرنے والے ماکرون کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر اور  خاصکر یورپی یونین اور ترکی کے باہمی تعلقات کے مستقبل پر  بات چیت کرنے میں یہ خوشی محسوس کریں گے۔

میں امید کرتا ہوں کہ سال 2021 خطہ یورپ میں ترکی کی مثبت معاونت کے ساتھ استحکام بحال ہونے کا سال ثابت ہو گا۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں سربراہان عنقریب ویڈیو کانفرس کے ذریعے مذاکرات کریں گے ۔



متعللقہ خبریں