سربیا، متعدد علاقوں میں سیلاب آنے سے ہنگامی حالت نافذ

متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں  خاصکر زرعی علاقوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچا ہے

1562235
سربیا، متعدد علاقوں میں سیلاب آنے سے ہنگامی حالت نافذ

سربیا کے بڑے ترین شہروں میں سے نیش سمیت لیسکوواچ، دولجیواچ، بوجنک، ولادیچین  وغیرہ میں سیلاب کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

دس ہزار افراد کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔

سرب آگ بجھانے والے محکمے نے ایک تحریری اعلان میں بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں  خاصکر زرعی علاقوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچا ہے۔

سرب وزارت داخلہ نے  آج صبح اعلان کیا تھا کہ آج صبح بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے اور حالات قابو میں ہیں جبکہ دریاؤں میں پانی کی سطح گرنی شروع ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں