اسپین: فیلومینا برفانی طوفان کی وجہ سے 3 افراد ہلاک

اس وقت ہمیں حالیہ 50 سالوں کے شدید ترین برفانی طوفان کا سامنا ہے: وزیر داخلہ فرنانڈو گرینڈ مارلاسکا

1560637
اسپین: فیلومینا برفانی طوفان کی وجہ سے 3 افراد ہلاک

اسپین میں فیلومینا برفانی طوفان کی وجہ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شدید برفباری کی وجہ سے فضائی، زمینی اور ریلوے  سفر بڑے پیمانے پر روک دئیے گئے ہیں ۔ 600 کے قریب راستے ٹریفک کے لئے بند ہونے کی وجہ سے کثیر تعداد میں گاڑیاں راستے میں محصور ہو کر رہ گئی ہیں۔

جینڈرمیری اور سول تنظیموں کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 1500 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

اسپین کے وزیر داخلہ فرنانڈو گرینڈ مارلاسکا نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ہمیں حالیہ 50 سالوں کے شدید ترین برفانی طوفان کا سامنا ہے۔ نہایت درجے خراب موسمی حالات کے باوجود اس وقت جو مالی نقصان ہمیں ہوا ہے وہ محدود پیمانے پر ہے تاہم 3 افراد  کی اموات واقع ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 30 گھنٹوں سے مسلسل جاری برفباری کی وجہ سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے  اورگاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ میڈریڈ میں جاری امدادی کاموں میں فوجی یونٹیں بھی شامل ہیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق برفباری ہفتے کے آغاز تک جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں