ہم ترکی کے ساتھ ڈائیلا گ کے لئے کام کرنا جاری رکھیں گے: جوزپ بوریل

صدر ایردوان اور لیئن کے درمیان مذاکرات نہایت مفید رہے۔ ہم ترکی کے ساتھ ڈائیلا گ کے لئے کام کرنا جاری رکھیں گے: جوزپ بوریل

1560605
ہم ترکی کے ساتھ ڈائیلا گ کے لئے کام کرنا جاری رکھیں گے: جوزپ بوریل

یورپی یونین  کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ کےلئے کام جاری رکھنے پر تیار ہیں۔

بوریل نے صدر رجب طیب ایردوان اور یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈر لیئن کے درمیان ویڈیو کانفرنس ملاقات کے بارے میں سوشل میڈیا سے پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں بوریل نےکہا ہے کہ صدر ایردوان اور لیئن کے درمیان مذاکرات نہایت مفید رہے۔ ہم ترکی کے ساتھ ڈائیلا گ کے لئے کام کرنا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماہِ دسمبر کے سربراہی اجلاس میں ترکی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں یورپی یونین سربراہان کو تفویض کئے گئے فرائض کے جائزے کے لئے ہم، بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی میزبانی کے شدت سے منتظر ہیں۔

ارسولا وان ڈر لیئن نے بھی صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پیج سےجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر ایردوان کے ساتھ ہمارے مذاکرات نہایت مفید رہے۔مذاکرات میں ہم نے کووِڈ۔19 ، اقتصادی بحالی اور یورپی یونین کونسل  کے دسمبر 2020 اجلاس میں ترکی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں فرائض کے اطلاق سے متعلق بات چیت کی۔

واضح رہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو 21 جنوری کو برسلز کا دورہ کریں گے



متعللقہ خبریں