کوسوو میں پارلیمانی انتخابات 14 فروری کو ہونگے

کوسووو میں نئی ملکی پارلیمان کے انتخاب کے لیے عوامی رائے دہی چودہ فروری کو ہو گی جس کا تعین عبوری خاتون صدر ویوسا عثمانی نے کیاہے

1559323
کوسوو میں پارلیمانی انتخابات 14 فروری کو ہونگے

بلقانی ملک کوسووو میں نئی ملکی پارلیمان کے انتخاب کے لیے عوامی رائے دہی چودہ فروری کو ہو گی جس کا تعین عبوری خاتون صدر ویوسا عثمانی نے کیاہے۔

دارالحکومت پریشٹینا میں ملکی آئینی عدالت نے دو ہفتے قبل گزشتہ جون میں پارلیمان کی طرف سے وزیر اعظم عبداللہ ہوتی کی حکومت کے انتخاب کو غیر مؤثر قرار دے دیا تھاجس کی وجہ یہ تھی کہ اس حکومت کے انتخاب میں ایک مصدقہ طور پر بدعنوان رکن پارلیمان نے بھی حصہ لیا تھا۔

عبداللہ ہوتی کی حکومت کو پارلیمان میں صرف ایک ہی ووٹ کی اکثریت حاصل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ دو ہزار آٹھ میں سربیا سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے اب تک کوسووو میں کوئی ایک بھی حکومت ایسی نہیں بنی جس نے اپنی پارلیمانی مدت پوری کی ہو۔



متعللقہ خبریں