ہنگری: یورپی یونین نے کورونا ویکسین سمجھوتے میں تاخیر کی اور ایک ناقص سمجھوتہ طے کیا ہے

کورونا وائرس ویکسین کی فراہمی کے معاملے میں یورپی یونین نے غلطی کی ہے۔ یونین  نے سمجھوتے میں تاخیر کی اور ایک ناقص سمجھوتہ طے کیا ہے: ٹامس مینجر

1558382
ہنگری: یورپی یونین نے کورونا ویکسین سمجھوتے میں تاخیر کی اور ایک ناقص سمجھوتہ طے کیا ہے

ہنگری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کی فراہمی کے معاملے میں یورپی یونین نے غلطی کی ہے۔ یونین  نے سمجھوتے میں تاخیر کی اور ایک ناقص سمجھوتہ طے کیا ہے۔

ہنگری کے نائب وزیر برائے امور ِ خارجہ و خارجہ تجارت ٹامس مینجر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کی فراہمی کے معاملے میں یورپی یونین نے غلطی کی ہے ۔یونین ، امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل  کے مقابلے میں پیچھے رہ گئی ہے۔

مینجر نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے گذشتہ سال ماہِ جولائی میں فائزر سے کورونا ویکسین کی فراہمی کا سمجھوتہ کیا اسکے مقابلے میں یونین نے ماہِ نومبر میں اور نسبتاً کم مقدار میں ویکسین کی خرید کا سمجھوتہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ برسلز کے ناقص اور تاخیر سے کئے گئے سمجھوتے کی وجہ سے اب ہم زیادہ مقدار میں ویکسین حاصل نہیں کر پا رہے۔

ٹامس مینجر نے کہا ہے کہ ہنگری انتظامیہ ویکسین کے معاملے میں  چین اور روس  سے تعاون کی حالت میں ہے ۔ ہم جلد از جلد اور موثر ترین ویکسین  ہنگری پہنچانے کے لئے مشرق۔ مغرب کی تفریق کئے بغیر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں