فوج حکومت کا تختہ الٹنے والوں کے خلاف کاروائی کرے: لوکاشینکو

بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشینکو نے ملکی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے

1477378
فوج حکومت کا تختہ الٹنے والوں کے خلاف کاروائی کرے: لوکاشینکو

بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشینکو نے ملکی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

بیلاروس کے مغربی شہر گرودنو میں واقع ایک فوجی چھاؤنی میں عسکری دستوں سے اپنے خطاب میں لوکاشینکو نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں ملک میں ’انقلاب‘ لانے کی کوشش میں ہیں۔

 پینسٹھ سالہ سیاستدان نے فوج سے کہا کہ وہ ملکی خود مختاری اور سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے ان سازشوں کو ناکام بنا دے۔

ادھر حزب اختلاف کی خاتون رہنما سَویتلانا تیخانوفسکایا نے کہا ہے کہ بیلاروس کے عوام لوکاشینکو کو کبھی بھی صدر تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس روس نواز صدر کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں۔

 



متعللقہ خبریں