لاک ڈاون میں نرمی کا آغاز: متعدد ممالک نے شروعات کر دی

فرانس اور اسپین سمیت بیشتر یورپی ملکوں میں آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے اور شہریوں کو آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت ہوگی

1415148
لاک ڈاون میں نرمی کا آغاز: متعدد ممالک نے شروعات کر دی

فرانس اور اسپین سمیت بیشتر یورپی ملکوں میں آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے اور شہریوں کو آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت ہوگی۔

اس بات کا اعلان یورپی کمیشن کے ترجمان  پیٹر اسٹانو نے کیا۔

فرانس میں آٹھ ہفتوں کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے۔ پرائمری اسکول ٹیچرز ایک مرتبہ پھر اسکولوں میں آئیں گے جب کہ ہیئر ڈریسرز سمیت بعض دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود فرانس میں ریستوران، تھیٹرز، سنیما اور بارز بدستور بند رہیں گے۔

اسپین کے مختلف شہروں میں عائد پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی جا رہی ہے۔ میڈرڈ میں دوست احباب اور فیملیز کو کھلی جگہوں پر ملاقات کی اجازت ہو گی۔

وبا سے متاثرہ شہر میڈرڈ اور بارسلونا میں بدستور لاک ڈاؤن رہے گا جب کہ دیگر شہروں میں بعض دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی۔

یلجیئم اور یونان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں