جرمنی:ڈرائیور نے گاڑی جلوس پر چڑھا دی،متعدد افراد زخمی

جرمنی کے وسطی شہر ووکس مارسن میں ایک ڈرائیور نے اپنی  گاڑی  کارنیوال کے ایک جلوس پر چڑھا دی  جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں

1365566
جرمنی:ڈرائیور نے گاڑی جلوس پر چڑھا دی،متعدد افراد زخمی

جرمنی کے وسطی شہر ووکس مارسن میں ایک ڈرائیور نے اپنی  گاڑی  کارنیوال کے ایک جلوس پر چڑھا دی  جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جرمن پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں  جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس واقعے سے چند روز قبل ہی جرمن شہر فرینکفرٹ کے نزدیک ایک مسلح شخص نے گیارہ افراد کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا تھا اور پھر خود کو گولی مار لی تھی۔

جرمنی میں دوسری عالمی جنگ کے بعد نسل پرستی کی بنیاد پر تشدد کا یہ سب سے سنگین واقعہ تھا۔

 



متعللقہ خبریں