کروشیا میں  آج صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں

ان انتخابات میں گیارہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں تاہم اصل مقابلہ تین امیدواروں کے درمیان ہے۔   صدارتی انتخابات میں بڑے امیدوار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم زوران میلانووچ اور دائیں بازو کے لوک موسیقی کے مشہور فنکار میروسلاو سکورو ہیں

1327626
کروشیا میں  آج صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں

بلقانی خطے کے ملک کروشیا میں  آج صدارتی انتخابات  ہو رہے ہیں۔

ان انتخابات میں گیارہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں تاہم اصل مقابلہ تین امیدواروں کے درمیان ہے۔   صدارتی انتخابات میں بڑے امیدوار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم زوران میلانووچ اور دائیں بازو کے لوک موسیقی کے مشہور فنکار میروسلاو سکورو ہیں۔

 سکورو الیکشن میں آزاد امیدوار کے طور پر شریک ہیں لیکن قوم پرست حلقے ان کی حمایت میں ہیں۔ مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ پانچ جنوری کو ہو گی۔

 نئے صدر موجودہ مقبول صدر کولنڈا گرابار کتارووچ کی جگہ اگلے برس منصب سنبھالیں گے۔ کولنڈا گرابار کیتارووچ اپنے ملک کی پہلی خاتون تھیں جنہوں نے منصب صدارت سنبھالا تھا۔ بحیرہ ایڈریاٹک پر واقع ملک یورپی یونین کی ششماہی صدارت بھی اگلے برس سنبھالنے والا ہے۔زوران میلانووچ اور میروسلاو سکورو کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے۔ انتخابات کو لیکر عوام میں زبردست جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔

 کروشیا میں اہل ووٹروں کی تعداد اڑتیس لاکھ ہے۔ کروشیا آئندہ ماہ سے یورپی یونین کی ششماہی صدارت بھی سنبھال رہا ہے۔



متعللقہ خبریں