یورپی یونین مگس بانی کے سیکٹر کے ساتھ تعاون کرے گی

یورپی یونین مگس بانی کے سیکٹر کے ساتھ تعاون کے لئے 120 ملین یورو  کے وسائل مختص کرے گی

1219990
یورپی یونین مگس بانی کے سیکٹر کے ساتھ تعاون کرے گی

یورپی یونین مگس بانی کے سیکٹر کے ساتھ تعاون کے لئے 120 ملین یورو  کے وسائل مختص کرے گی۔

یورپی یونین کمیشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مگس بانی سیکٹر کے ساتھ تعاون کے لئے نئی تدابیر  اختیار کی گئی ہیں۔

ان تدابیر کی رُو سے آئندہ 3 سالوں تک مگس بانی سیکٹر کو کُل 120 ملین یورو  کا مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ مگس بانوں کو تربیتی وتعلیمی پروگرام فراہم کئے جائیں گے اور اس کام میں نوواردوں کے لئے قرضہ جات و  تحقیقی پروگراموں  کو فنانس کیا جائے گا۔

جن مگس بانی پروگراموں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا ان کا تعین رکن ممالک  کے متعلقہ اداروں کی طرف سے کیا جائے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین ممالک میں تقریباً 6 لاکھ مگس بان موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں