بریگزٹ سے اخراج کی تاریخ 30 جون کر دی جائے: تھریسا مے

برطانوی وزیراعظم  تھریسا مے کا کہنا ہے کہ وہ آج  یورپی یونین سے درخواست کریں گی کہ اخراج کی تاریخ تیس جون تک بڑھا دی جائے

1177792
بریگزٹ سے اخراج کی تاریخ 30 جون کر دی جائے: تھریسا مے

 ایک خبر  کے مطابق یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹُسک نے تجویز کیا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج میں بارہ ماہ کی لچکدار توسیع کر دی جائے۔

یہ خبر یورپی یونین کے ایک اعلیٰ ذرائع کے توسط سے دی  گئی ہے تاہم ، یونین کی جانب سے ابھی اس تجویز کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

 یہ امر اہم ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کی تاریخ  12اپریل طے ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم  تھریسا مے   پہلے یہ عندیہ دے چکی ہیں کہ وہ برطانیہ کے یونین سے اخراج کو 22مئی تک ملتوی کرنے کی درخواست کریں گی۔

 اس حوالے سے نئی پیش رفت یہ ہے کہ وہ آج  یورپی یونین سے درخواست کریں گی کہ اخراج کی تاریخ تیس جون تک بڑھا دی جائے۔



متعللقہ خبریں