برطانوی نجی ریڈیو اسٹیشنز پر شہدا کی یاد میں مشترکہ اذان

شہدا کے لواحقین  اور تمام تر مسلم اُمہ کے اس غم  میں برابر میں شریک ہونے کا اظہار

1168999
برطانوی نجی ریڈیو اسٹیشنز پر شہدا کی یاد میں مشترکہ اذان

برطانوی نجی ریڈیو اسٹیشنوں نے  نیو زی لینڈ  میں شہید ہونے والوں کی یاد میں  یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مورخہ 22 مارچ کو 16 ریڈیو اسٹیشنز نے   آج صبح  سوا آٹھ بجے بیک وقت مشترکہ طور پر اذان نشر کی، اس سے پیشتر  شہدا کے لواحقین  اور تمام تر مسلم اُمہ کے اس غم  میں برابر میں شریک ہونے کا اظہار کیا گیا۔

مقامی عوام کے لیے اذان کا انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔   اس اہم کاوش کا اہتمام کرنے والے ریڈیو اسٹیشنز:  لنک ایف ایم، انسپائر ایف ایم، سلام ریڈیو، آواز ایف ایم(گلاسگو، سا­وتھ ہمپٹن)، کریسنٹ کمیونیٹی  ریڈیو،  بریڈ فورڈ ایشین ریڈیو، آواز ایف ایم (نیلسن)، ریڈیو اخلاص، ریڈیو فضا، سی وی ایف ایم، ریڈیو ڈان، فیور ایف ایم، یونیٹی ایف ایم اینڈ ریڈیو  سنگھم۔

 



متعللقہ خبریں