برطانیہ اور یورپی یونین بریگزٹ معاہدے میں ترمیم پر متفق

بتایا گیا ہے کہ یہ اتفاق رائے برطانیہ کے یورپی یونین سے عنقریب اخراج کے لیے پہلے سے طےشدہ  معاہدے میں شمالی آئرلینڈ کی سرحد کی نگرانی سے متعلق اس دستاویز کے متنازعہ حصے کے بارے میں متعلق ہے

1161743
برطانیہ اور یورپی یونین بریگزٹ معاہدے میں ترمیم پر متفق

برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین بریگزٹ معاہدے میں ترامیم پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

 خبر  کے مطابق یہ اتفاق رائے برطانیہ کے یورپی یونین سے عنقریب اخراج کے لیے پہلے سے طےشدہ  معاہدے میں شمالی آئرلینڈ کی سرحد کی نگرانی سے متعلق اس دستاویز کے متنازعہ حصے کے بارے میں متعلق ہے۔

 یورپی کمیشن  کے صدر ژاں کلاڈ  ینکر نے اسٹراس برگ میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ فریقین نے بریگزٹ معاہدے کے ایک ایسے اضافی حصے پر اتفاق کر لیا ہے جس پر عمل درآمد قانوناﹰ ًدونوں کے لیے لازمی ہو گا۔

 اس پیش رفت کے باوجود برطانوی  حزب اختلاف  رہنما جیرمی کوربن نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ آج  ملکی پارلیمان کے ایوان زیریں میں بریگزٹ معاہدے کی منظوری کے لیے ہونے والی مجوزہ رائے شماری میں اس معاہدے کو دوبارہ مسترد کر دیا جائے۔



متعللقہ خبریں