یورپ کو مسیحی اقدارو ثقافت کا تحفظ کرنا ہوگا: وکٹر اوربان

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے قوم سے اپنے خطاب میں گزشتہ  شام بوڈاپسٹ میں کہا کہ مسیحی اقدار اور ثقافت کا تحفظ کیا جانا چاہیے

1142588
یورپ کو مسیحی اقدارو ثقافت کا تحفظ کرنا ہوگا: وکٹر اوربان

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے قوم سے اپنے خطاب میں گزشتہ  شام بوڈاپسٹ میں کہا کہ مسیحی اقدار اور ثقافت کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے اوربان نے کہا کہ یورپ ایک بار پھر اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں ہنگری کی قومی شناخت اور اس کی مسیحی میراث کا تحفظ لازمی ہو گیا ہے۔

 یورپی پارلیمان کے مستقبل قریب میں ہونے والے انتخابات کے تناظر میں وکٹر اوربان نے کہا کہ ہنگری اور یورپ میں اس اکثریت کو روک دیا جائے گا جو تارکین وطن کی آمد کی حامی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ برسلز اب ایک ایسا کثیر الاقوام مرکز بن گیا ہے جس نے تارکین وطن کی آمد کی سیاست کو اپنا آلہ کار بنا لیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں