روس، امریکہ پر جوابی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش میں

درآمدات و برآمدات  پر  وسیع پیمانے کی پابندیاں لگانے والے   ایک مسودہ قانون کو پارلیمنٹ کی زیریں شاخ دوما میں   بحث کے لیے پیش کر دیا گیا ہے

951185
روس، امریکہ پر جوابی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش میں

روس  نے اطلاع دی ہے کہ یہ امریکہ کے ساتھ ایٹمی اور طیارہ ساز صنعت  میں تعاون کو روک دے گا  اور اس ملک سے  تمباکو اور الکوحل مشروبات کی درآمدات پر پابندی عائد کر دے گا۔

روسی ممبران اسمبلی نے واشنگٹن  کی روس پر پابندیوں کی قراردادوں کے  جواب میں امریکہ سے  درآمدات و برآمدات  پر  وسیع پیمانے کی پابندیاں لگانے والے   ایک مسودہ قانون کو پارلیمنٹ کی زیریں شاخ دوما میں   بحث کے لیے پیش کیا ہے۔

دوما کی ویب سائٹ پر بھی جگہ دیے جانے والا مسودہ قانون امریکہ کے ساتھ نیو کلیئر ، طیارہ سازی، راکٹ انجن سازی کے شعبہ جات میں باہمی تعاون کو روکے جانے پر مبنی ہے۔

اس بل کو قانونی  حیثیت دلانے کے لیے روسی پارلیمنٹ کی زیریں شاخ دوما اور بالائی شاخ فیڈرل کونسل  میں منظوری  کے بعد  صدر ولادیمر پوتن کی منظوری لازمی ہے۔



متعللقہ خبریں