پیرس: عمارت سے بم بنانے والا سامان برآمد ،5 مشتبہ افراد گرفتار

فرانس کے دارالحکومت پیرس  میں  پولیس نے بم بنانے  والا سامان قبضے میں لیتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے

819242
پیرس: عمارت سے بم بنانے والا سامان برآمد ،5 مشتبہ افراد گرفتار

فرانس کے دارالحکومت پیرس   میں  بم بنانے  والا سامان پکڑا گیا ۔

  فرانس  کے انٹر ریڈیو چینل سے گفتگو کرتےہوئے وزیر داخلہ  گیرالڈ کولومب نے بتایا کہ  گزشتہ دنوں   ایک عمارت   کے زیریں حصے میں بم بنانے میں استعمال ہونے والی گیس کے سیلنڈرز اور دیگر آتش گیر مواد برآمد کرتےہوئے 5 افراد  کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ سن 2015 میں پیرس میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد ہنگامی حالت کا نفاذ  جاری ہے ۔



متعللقہ خبریں