سویڈن:حجاب کے باعث خاتون کا انٹرویو ادھورا رہ گیا،کمپنی پر ہرجانے کا دعوی

سویڈن میں  ایک  با حجاب خاتون  کو دوران انٹرویو  امتیازانہ رویے کا سامنا کرنا  پڑا  جس  کے جواز میں اُس نے سرکاری وکیل  کے توسط سے متعلقہ کمپنی پر 8 ہزار  یورو ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا

705067
سویڈن:حجاب  کے باعث خاتون کا انٹرویو ادھورا رہ گیا،کمپنی پر ہرجانے کا دعوی

سویڈن میں  ایک  با حجاب خاتون  کو دوران انٹرویو  امتیازانہ رویے کا سامنا کرنا  پڑا  جس  کے جواز میں اُس نے  سرکاری وکیل  کے توسط سے متعلقہ کمپنی پر 8 ہزار  یورو ہرجانے کا   مقدمہ دائر کیا ۔

  بتایا گیا ہے کہ  یہ واقعہ اُپسالا شہر میں پیش آیا  جہاں ایک مسلم خاتون کا انٹرویو کمپنی  عہدے داروں نے    اس لیے ادھورا چھورڑ دیا  کیونکہ  اُس نے حجاب اوڑھ رکھا تھا ۔

 وکیل نے  اپنے   بیان میں  واضح کیاہے کہ  متعلقہ کمپنی  اپنے   قواعد و ضوابط  کے تحت  سیاسی   اور دینی علامات  کے سلسلے میں  یورپی یونین کے قوانین احترام کرتی ہے  مگر    درخواست دہندہ خاتون   وہاں  بطور ترجمان  انٹرویو دینےکے لیے موجود تھیں   لہذا عدالتی قوانین کی روشنی  میں  خاتون کا باحجاب ہونا اس  معاملے میں   باعث رکاوٹ نہیں  ہے اور اسے حجاب اوڑھنے کی بنا پتر کمپنی حکام نے امتیازانہ رویئے کا نشانہ بنایا ہے جس  کی پاداش میں  وہ متعلقہ کمپنی پر 80 ہزار کرونز یعنی 8 ہزار یورو  کے ہرجانے  کا مقدمہ دائر  کرنے کا حق رکھتی ہے ۔



متعللقہ خبریں