ملکہ الزبتھ دوئم  اپنے سرکاری ٹویٹر پیج  کے لئے ایڈمنسٹریٹر کی تلاش میں

بکھنگم پیلس،  ملکہ الزبتھ دوئم کے 2 ملین 77 ہزار فالوئرز  والے ٹویٹر پیج  کو منّظم رکھنے  کے لئے سالانہ 30 ہزار اسٹرلن  تنخواہ کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر کی تلاش  میں ہے

671311
ملکہ الزبتھ دوئم  اپنے سرکاری ٹویٹر پیج  کے لئے ایڈمنسٹریٹر کی تلاش میں

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم  اپنے سرکاری ٹویٹر پیج  کے لئے منتظم کی تلاش میں ہیں۔

بکھنگم پیلس،  ملکہ الزبتھ دوئم کے 2 ملین 77 ہزار فالوئرز  والے ٹویٹر پیج  کو منّظم رکھنے  کے لئے سالانہ 30 ہزار اسٹرلن  تنخواہ کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر کی تلاش  میں ہے۔

ملکہ کی سرکاری ویب سائٹ سے جاری کردہ ملازمت کے  اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایک تیز رفتار اور ڈنامک ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کی صلاحیت کے حامل ڈیجیٹل کمیونیکیشن  کے ماہر کی ضرورت ہے۔

اعلان  میں کام کی نوعیت کے بارے میں شائع کردہ معلومات میں ملکہ کے ٹویٹر پیج کے ساتھ ساتھ یو ٹیوب  اور فیس بُک صفحات  کی ایڈمنسٹریشن شامل ہے۔

اعلان میں سالانہ 30 ہزار اسٹرلن تنخواہ کے ساتھ ساتھ 15 فیصد اضافے والی  پینشن  بھی ادا کی  جائے گی اور شخصی تعلیم  و ترقی پر مبنی ایک وسیع پیکیج دیا جائے گا۔

اعلان کے مطابق درخواست دہندہ کا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونا، مستقبل کے بارے میں ویژن  کا مالک ہونا، ویب سائٹ ایڈمنسٹریشن کے موضوع پر تجربہ کار ، جدت پسند اور تخلیقی ہونا اور تصویر اور ویڈیو کے موضوعات میں بھی ماہر ہونا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں