روس کی جارحانہ سرگرمیاں خطے کےلیے خطرہ ہیں:لیتھوانیا

رومانیہ اورلیتھوانیا  کے صدور نے  روس کی جارحانہ  سرگرمیوں  کے پیش نظر علاقے میں نیٹو کی موجودگی کو اہم قرار دیا ہے

493713
روس کی جارحانہ سرگرمیاں خطے کےلیے خطرہ ہیں:لیتھوانیا

رومانیہ اورلیتھوانیا  کے صدور نے  روس کی جارحانہ  سرگرمیوں  کے پیش نظر علاقے میں نیٹو کی موجودگی کو اہم قرار دیا ہے ۔

 لیتھوانیا کی صدر  دالیا گری باوس کائیٹ   نے رومانیہ کے صدر  کلاوس یوحانس سے ویلنیئس  میں  ملاقات کی ۔

ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات،یورپ کے مہاجرین کے بحران ،تحفظ توانائی  اور جولائی میں  وارسا میں ہونے والے نیٹو  اجلاس کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 بعد ازاں  اخباری کانفرنس کے  دوران  لیتھوانیا کی صدر نے کہا کہ  روس کی جارحانہ  سرگرمیوں    کی وجہ سے ہمسایہ ممالک اور اُن کے عوام  کی سلامتی   کو خطرہ لاحق ہے۔

 انہوں نے کہا کہ رومانیہ کو بحیرہ اسود میں اور ہمیں  کالینین گراڈ میں روسی فوج کے اجتماع میں اضافے سے تشویش لاحق ہے جس کےلیے نیٹو      مشریق یورپ میں اپنی  موجودگی کو مزید مضبوط بنائے تو بہتر ہوگا۔

 رومانیہ کے صدر یوحانس نے  بھی  نیٹو سے مطالبہ کیا کہ وہ  مشرقی یورپ   میں  طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کےلیے  اتحادی ممالک سے رابطہ کرے۔

 



متعللقہ خبریں