ایسٹر کے موقع پر پاپائے روم کا خطاب،بحالی امن کی دعائیں

اٹلی کے دارلحکومت روم میں via crucis یعنی عقیدتاً صلیب پر چڑھنے کی مذہبی رسم کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کے دوران پاپائے روم نے دنیا میں امن کی بحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں

458748
ایسٹر کے موقع پر پاپائے روم  کا خطاب،بحالی امن کی دعائیں

اٹلی کے دارلحکومت روم میں via crucis یعنی عقیدتاً صلیب پر چڑھنے کی مذہبی رسم کا اہتمام کیا گیا ۔

اس رسم کو ادا کرنےکے لیے مسیحی کیتھولیک فرقے کے روحانی پیشوا پاپا فرانسیس موجود تھے جنہوں نے ایسٹر کے موقع پر حضرت عیسی کی صلیب پر چڑھنے کی اس فرضی تقریب کے موقع پر لوگوں کی رہنمائی کی ۔

اس تقریب کا مقصد یہودی منصفوں کی طرف سے حضرت عیسی کے موت کے پروانے پر دستخط کرنے کے بعد اُن کے صلیب پر چڑھنے کی منظر کشی کرنا ہے ۔اس تقریب میں شرکت کےلیے خاص طور سے وسطی افریقہ ،شام،روس،بوسنیا ،پیرا گوئے اور چین سے افراد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پاپائے روم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بحیرہ روم اور ایجئین کی ظالم موجیں مہاجرین کو نگل رہی ہیں لیکن دنیا اس وقت اپنے ضمیر کی آواز کو دبائے بیٹھی اپنے بچوں کو خون ملی روٹی کھلا رہی ہے۔

پاپائے روم نے" مقدس جمعے" کے سلسلےمیں منعقدہ تقریب کے دوران دنیا میں امن کی بحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

اس سال ایسٹر کی تقریب میں یورپ میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کےپیش نظرحاضرین کی تعداد کافی کم تھی ۔



متعللقہ خبریں