پیرس حملے میں ملوث مجرم صالح عبدالسلام کے حملے کے بارے میں انکشافات

پیرس حملوں میں مبینہ طور پر ملوث صالح عبدالسلام نے بیلجیم کے استغاثہ کو بتایا ہے کہ وہ خودکش دھماکے سے خود کو ہلاک کرنا چاہتا تھا لیکن اس نے ایسا نہ کیا۔ تیرہ نومبر کو پیرس میں ہوئے حملوں میں ملوث ہونے پر اس پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے

454406
پیرس حملے میں ملوث مجرم صالح عبدالسلام  کے حملے کے بارے میں انکشافات

جمعے کے روز بلجیم میں پولیس کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کے دوران گرفتار کیے جانے والے پیرس حملوں میں ملوث صالح عبدالسلام اور چار دیگر افراد کے بارے میں کی جانے والی تحقیقات کے دوران بڑی اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

پیرس حملوں میں مبینہ طور پر ملوث صالح عبدالسلام نے بیلجیم کے استغاثہ کو بتایا ہے کہ وہ خودکش دھماکے سے خود کو ہلاک کرنا چاہتا تھا لیکن اس نے ایسا نہ کیا۔ تیرہ نومبر کو پیرس میں ہوئے حملوں میں ملوث ہونے پر اس پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ استغاثہ نے بتایا ہے کہ چھبیس سالہ ملزم حکام کے ساتھ تعاون کر رہا ہے لیکن فرانس حوالگی کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی کرے گا۔ صالح کو شمالی مشرقی شہر بریگے کی ہائی سکیورٹی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

چھاپے کے دوران عبدالسلام اور اس کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

فرانس کے صدر فرانسواں اولاں نے صلاح عبدالسلام کی گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملزم کی حوالگی کے لیے بیلجئم حکام سے رابطے میں ہے۔

بیلجئم ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کوایک دیگر مجرم محمد بلقید کےفلیٹ سے صلاح عبدالسلام کی انگلیوں کے نشانات ملے تھے جس کے بعد برسلز میں اس کی تلاش تیز کردی گئی تھی۔

فرانسیسی حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ پیرس حملوں میں ملوث ملزمان واقعے کے بعد بیلجئم فرار ہوگئے تھےجس کے بعد برسلز میں کئی روز تک سکیورٹی انتہائی سخت رہی تھی۔


متعللقہ خبریں