صدر رجب طیب ایردوان کی آیا صوفیہ سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئرنگ

آیا صوفیہ مسجد جمعہ24 جولائی کو عبادت کے لئے کھولی جا رہی ہے۔

مسجد میں پہلی نماز کی تیاری جاری ہے تو اسی دوران صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے ٹوئٹر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

صدر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ  میں آیا  صوفیہ  سے متعلق  ایک کلپ بھی جاری کیا ہے جس میں آیا صوفیہ  سے متعلق اشعار اور مذہبی موسیقی کو جگہ دی گئی ہے۔

اس  کلپ میں  مختلف ممالک   کے فنکاروں  جن میں کرغیز ، بوسنیا ، البانیائی ، آزربائیجانی ، کرد ، سواحلی ، عربی ، بنگالی اور ترکی زبان کا حصہ کو  یوجیل آرزن کی آواز میں موجود ہے کو پیش کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان  نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ  میں

"اے آیا  صوفیہ... ہوائیں لہراتی رہیں گبند پر آزادی سے  ، تم ازل سے  ہو ہماری  اور ہم ہیں تمہارے۔  " کے الفاظ  کو جگہ دی گئی ہے۔

کونسل آف اسٹیٹ  کے فیصلے کی رو سے   24 نومبر 1934 کو آیا  صوفیہ کو ایک مسجد سے ایک میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو منسوخ کردیا گیا  جس سے آیا  صوفیہ کو مسجد کی حیثیت سے عبادت کے لئے کھولنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

کونسل آف اسٹیٹ کے فیصلے  کی رو سے آیا  صوفیہ فاتح سلطان مہمت ہان فاؤنڈیشن کی ملکیت  قرار دیتے ہوئے مسجد کے طور پر  عوامی خدمے ت کے لیے پیش کیے جانے  سے آگاہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق سلطان محمد فاتح فاونڈیشن کی ملکیت  ہونے کی بنا پر  اسے مسجد کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال کرنے کا حق نہ ہونے سے آگاہ کیا گیاہے۔