ترکیہ کے پہلے بیلسٹک میزائل"طائفون" کا کامیاب تجربہ

ملکی اور قومی وسائل سے تیار کیے گئے ترکیہ کے پہلے بیلسٹک میزائل Tayfun کا دوسرا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

پہلے بیلسٹک میزائل  کو آج صبح  ریزے آرتوین  سے فائر کیا گیا۔

دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پہلے بیلسٹک میزائل   کے فائر کرنے کی تصویر شئیر کی ہے۔

ٹائفون کی رینج 1,000 کلومیٹر تک متوقع ہے۔

ٹائفون کا پہلا ٹیسٹ لانچ بھی 22 اکتوبر 2022 کو  ریزے آرتوین  سے کیا گیا تھا ۔